ماسکو پر حملے کے بعد روسی وزیر خارجہ کی زیلینسکی کو جان سے مار نے کی دھمکی

      روس ، یوکرین جنگ کے دوران ماسکو میں پیوٹن کے دفتر کریملن پر ڈرون اٹیک سے ولادیمیر پیوٹن کا غصہ ساتویں آسمان کو چھونے لگا روس کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا اور کوئی نقصان نہ ہوا لیکن ولادیمیر پیوٹن زیلینسکی کی اس دیدہ دلیری پر آگ بگولہ ہو گۓ انہوں نے کریملن پر ہونے والے حملے کا بدلہ لینے میں زیادہ دیر نہیں لگائی اور خیر سون  کی سر زمین دہلا دی خیر سون پر ہونے والے روس کے حملے میں 16 یوکرینی ہلاک ہو گۓ اور 22 لوگ زخمی ہو گۓ روس کے وزیر خارجہ دیمیتری میدویدیف نے روس کے پاور سینٹر پر ہونے والے حملے کے بعد زیلینسکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ زیلینسکی کو مارنے کے علاوہ کوئی دوسرا  آپشن نہیں ہے   ۔

    روس کے اہم رہنما جنگ کے شروع سے ہی یوکرین پر نیوکلیئر حملہ کر کےجنگ کو انجام تک پہنچانا چاہتے تھے اور اب زیلینسکی کے ماسکو تک پہنچنے کے بعد وہ  یوکرین کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے یوکرین کے ماسکو پر حملے کے بعد ہی روس کی آرٹلری بریگیڈ  اور راکٹ فورس نے یوکرین کے کئی علاقوں کو دہلا کر رکھ دیا سومی اور زیپوریزیا پر روس کے راکٹ حملےسے ہر طرف تباہی مچی ہے زیپوریزیا کے بڑے حصے کی بجلی بند ہو چکی ہے روس نے ایک بار پھر زیپوریزیا کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے زیلینسکی نے کیو میں بھی الرٹ جاری کر دیا ہے کہ روس آنے والے چند گھنٹوں میں کیو پر بھی بہت بڑا حملہ کر سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+