کراچی کی 92 فلور ملز غیر معینہ مدت کیلیے بند

     پاکستان کے شہر کراچی میں92 فلور ملز پر تالے پڑ گۓ پورے شہر کو آٹے کی سپلائی بند کر دی گئی ہے ملز مالکان نے آٹے کی سپلائی روک کر  ہڑتال کر دی اور سندھ کے محکمہ خوراک سے مذاکرات ناکام ہونے پر ان ملز کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا آٹے کی قلت کے باعث فی کلو آٹے کی قیمت کئی گنا تک بڑھ  سکتی ہے ملز مالکان نے ایک روز قبل اپنے مذاکرات کی منظوری کیلیے محکمہ خوراک سندھ کو 24 گھنٹے کی مہلت دی تھی آدھے سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود بھی محکمہ خوراک کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہ آئی جس سے حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہےفلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عامر عبد اللٰہ نے سندھ سے کراچی گندم لانے کی اجازت اور چیک پوسٹ ختم کرنے  کا مطالبہ کر دیا ہے چوہدری عامر عبد اللٰہ کا کہنا ہے کہ 13 اپریل کو ان کی وزیر خوراک سندھ سے میٹنگ ہوئی تھی جس میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ  10مئی تک 20 لاکھ گندم کی بوریاں کراچی فلور ملز کو سپلائی کر دی جائیں گی لیکن اب تک ہمیں صرف 4 لاکھ بوریاں دی گئی ہیں اور اب گندم کی سپلائی روک دی گئی ہے سندھ حکومت کے ان اقدام سے شہر میں آٹے کا بحران پیدا ہو جاۓ گا اس لیے شہریوں نے حکام سع فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+