موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لگنے کا امکان
- 04, مئی , 2023

نیوزٹوڈے: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد نے جمعرات کو کہا کہ گاڑیوں اور موبائل فونز پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی 31تاریخ مارچ 2023 کو ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فونز اور گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ۳۱ مارچ 2023 تک پابند کی گئی تھی۔ مذکورہ ایس آر اوز کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ تاہم، ایف بی آر کو اختیار ہے
کہ وہ کسی بھی وقت ان اشیاء کی درآمد پر RDs کے نفاذ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ اس کے لیے وزارت تجارت کی سفارش درکار ہے جس پر ایف بی آر عمل درآمد کرے گا۔ عاصم احمد نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں فیصلہ وزارت تجارت کرے گی اور ایف بی آر ضروری ایس آر اوز جاری کرے گا۔ وہ جمعرات کو یہاں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

عائشہ ظفر
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے