پیوٹن کا یوکرینی فوج کی بڑھتی ہمت کو دیکھتے ہوۓ وکٹری ڈے سے پہلے ہی اپنے منصوبے پر عمل کرنے کا فیصلہ

ماسکو میں کریملن

نیوزٹوڈے: روس کے دار الحکومت ماسکو میں کریملن پر ہونے والے ڈرون حملوں کے بعد روسی فوج کر سر پر خون سوار ہو چکا ہے روسی فوج نے یوکرین کے دار الحکومت کیو سمیت کئی دوسرے شہروں کو بھی میزائل حملوں سے دہلا دیا یوکرینی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے اڑیسہ میں بھی بموں کی بارش کر دی یورپی میڈیا نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ روسی فوج کا اگلا نشانہ کیو ، خارکیو، زیپوریزیا ، اور نکولیو سمیت دوسرے کئی شہر ہو سکتے ہیں کریملن پر ہونے والے ڈرون حملوں کے بارے میں بیان دیتے ہوۓ زیلینسکی نے کہا ہے کہ یہ ڈرونز یوکرین کے نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں یوکرین کی طرف سے بھیجا گیا ہے زیلینسکی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

لیکن ان حملوں کے ایک دن بعد ہی یوکرینی فوج نے ایک تیل ریفائنری پر حملہ کر دیا ہے اس سے پہلے بلگروڈ پر بھی یوکرینی فوج روس کے تیل ڈپوؤں کو نشانہ بنا چکی ہے روس یوکرین جنگ کے ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ یوکرینی فوج روس پر اپنے حملے بڑھا رہی ہے اس لیے اب روس نے ان حملوں کو روکنے کیلیے 9 مئی وکٹری ڈے سے پہلے ہی اپنے منصوبے پر عمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+