سربیا کے ایک سکول میں فائرنگ سے 9 بچے ہلاک

  وسطی یورپ میں واقع سربیا ایک خوبصورت اور ٹھنڈا ملک ہے جس نے آج تک کوسوو کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا اور آج تک مسلمان ملک کوسوو میں قتل عام اور تباہی مچا رکھی ہے سترلاکھ کی آبادی والے اس ملک میں بھی امریکہ کی طرح دہشتگردی کی وارداتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں آج سربیا میں ایک چودہ سالہ لڑکا جو ساتویں جماعت کا طالب علم ہے بندوق لے کر اپنی کلاس میں پہنچ گیا کلاس میں داخل ہوتے ہی اس نے فائرنگ  شروع کر دی  کلاس میں موجود اساتذہ اور بچوں میں سے 9 بچوں کی موت واقع ہو گئی فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوۓ اس بچے کو سربین پولیس نے مین گیٹ سے گرفتار کر لیا سکول انتظامیہ اور ااساتذہ کا کہنا ہے کہ بچے کا تعلیمی ریکارڈ بہت اچھا تھا وہ پڑھنے لکھنے میں بہت ذہین اور لائق تھا معاملے کی جانچ کیلیے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے اس خوفناک واقعے سے سربیا کی عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ان بے گناہ بچوں کے مارے جانے پر سربیا میں تین روز کی عام تعطیل کا اعلان  حکومت کی طرف سے کر دیا گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+