بھارتی سائنس دان نے 'پاکستانی خاتون جاسوس'کو حفیہ راز افشا کر دیے
- 05, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے لیے کام کرنے والے ایک سائنسدان کو مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے مبینہ طور پر ایک ’پاکستانی ایجنٹ‘ کے ساتھ خفیہ معلومات کی منتقلی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشتبہ شخص، جس کی شناخت 60 سالہ پردیپ کورولکر کے نام سے ہوئی ہے
وہ واٹس ایپ اور ویڈیو چیٹ کے ذریعے ’پاکستان انٹیلی جنس آپریٹو‘ کے ساتھ رابطے میں تھا اور اسے ’ہنی ٹریپ‘ کے ذریعے ورغلایا گیا تھا۔رپورٹوں کے مطابق، اپنے کام کی اہمیت کے باوجود، ملزم کو ممبئی میں اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے اور رپورٹس میں اے ٹی ایس کے ایک اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ معاملہ ایک ’ہنی ٹریپ‘ لگتا ہے جس میں کرولکر کو سوشل میڈیا سائٹس پر خواتین کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں مقیم انٹیلی جنس کارکنوں کے ساتھ خط و کتابت کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
تبصرے