سعودی سیاحتی قوانین میں نئ تبدیلی نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا

    اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کے ایک بڑے فیصلےسے پوری دنیا حیران اور ششدر رہ گئ سعودی عرب کے قوانین میں ایک اہم تبدیلی یہ کی گئ کہ اب سعودی ریاست میں ٹرانس جینڈرز اور ہم جنسوں کو داخلےکی اجازت مل گئ سعودی حکومت نے اپنے سیاحتی قوانین و ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوۓ اپنے ملک میں ہم جنس پرستوں کو بھی داخلے کی اجازت دے دی حالانکہ اس سے پہلے سعودی ریاست میں ہم جنسی رجحانات رکھنے والوں اور ٹرانس جینڈر کو داخلے کی اجازت نہیں تھی اور امریکہ کے ایک نشریاتی ادارے کے مطابق مارچ 2023 تک سعودی عرب میں سیاحتی قوانین میں ایسا کوئ اصول شامل نہیں تھا لیکن اب نۓ قانون کے مطابق ٹرانس جینڈرز سعودی ریاست میں آ سکتے ہیں داخلے کے وقت ان سے ذاتی نوعیت کی پوچھ گچھ نہیں کی جاۓ گی اور غیر شادی شدہ جوڑوں کو بھی داخلے کی اجازت مل چکی ہے اور وہ کسی بھی ہوٹل میں ایک کمرہ میں بھی ٹھہر سکتے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+