ایران کی فوج روسی فوج کی مدد کیلیے کریمیا پہنچ چکی ہے یورپی میڈیا کا دعوٰی
- 08, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: روس ، یوکرین جنگ شروع ہوتے ہی ایران نے روس کی مدد بھی شروع کردی تھی ایران کے خطرناک ہتھیاروں سے سب سے زیادہ نقصان یوکرین کے ایئر ڈیفینس سسٹم کو ہوا روس اب بھی ایران کے خطرناک ڈرونز سے ہی کیو پر حملے کررہا ہے لیکن اب یورپی میڈیا کی طرف سے آنے والی ایک نئی خبر امریکہ اور زیلینسکی کیلیے بہت تشویشناک ہے خبر یہ ہے کہ روس کی مدد کرنے کیلیے ایران کی فوج کریمیا پہنچ چکی ہے ایران کے فوجی روس کے فوجیوں کو یوکرین میں ایران کے ڈرونز استعمال کرنے کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں یوکرین میں ایران کے ڈرونز حملے کامیاب ہونے کے بعد ایران نے روس کو اپنی ہزاروں میزائلیں بھی دے دی ہیں ۔
ایران نے روس کو فتح 110 میزائل بھی دے دی ہے جس نے یوکرین کے ایئر ڈیفینس سسٹم کو بہت نقصان پہنچایا ہے زیلینسکی ان بگڑتے حالات کو سنبھال نہیں پا رہے اسلیے انہوں نے امریکہ اور دوسرے نیٹو ملکوں سے واضح کہہ دیا ہے کہ اگر انہیں بروقت ایف16 لڑاکا طیارے اور دوسرے خطرناک ہتھیار نہ مل پاۓ تو اس کا انجام بہت بھیانک ہو سکتا ہے کیونکہ کریملن پر ہونے والے حملوں کے بعد روس کے تیور بہت بگڑ چکے ہیں اور ایران کے جنرل چن چن کر اپنے خطرناک ہتھیار روس کو بھجوا رہے ہیں اور روس نے ایرانی ہتھیاروں سے کریملن پر ہونے والے دو ڈرون حملوں کے بدلے یوکرین کے 9 شہروں کو کھنڈر بنا دیا ہے
تبصرے