جنگ میں روس فاسفورس بم استعمال کر رہا ہے یوکرین کا دعوٰی

   روس یوکرین جنگ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خوفناک روپ اختیار کر رہی ہے گزشتہ رات روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیو پر میزائلوں کی بارش کر دی اڑیسہ اور سومی سمیت کئی دوسرے شہروں کو بھی نشانہ بنایا گیا روس کے ان ہوائی حملوں کے بعد کئی شہروں میں الرٹ جاری کر دیا گیا کیونکہ 9 مئی کو وکٹری ڈے کے موقع پر روس کی طرف سے بڑے حملے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے روسی فوج بحیرہ اسود سے یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہے باخموت میں بھی روس اور یوکرین کے درمیان قبضے کی جنگ بہت خطرناک ہو چکی ہے یوکرین نے باخموت پر روس کے حملوں کا ایک وڈیو جاری کر کے روسی فوج پر الزام لگایا ہے کہ وہ فاسفورس بموں کا استعمال کر رہے ہیں ۔

     مشرقی یوکرین کے ایک اور شہر ڈونباس میں بھی  روسی فوج نے تھرمائیڈ بموں کا قہر برپا کر دیا ہے روس کے ان حملوں سے یوکرین کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جنگ کے میدان میں اب روسی فوج کے نشانے پر یوکرین پوسٹ ہیں روسی فوج کے ان حملوں نے یوکرینی فوج کی کمر توڑ دی ہے زیپوریزیا میں بھی یوکرین کی فوج کو روکنے کیلیے روس کی فوج لگاتار حملے کر رہی ہے دونوں فوجیں کئی مورچوں پر آمنے سامنے کی جنگ لڑ رہی ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+