وکٹری ڈے کی پریڈ سے پہلے روسی فوج کا باخموت پر سب سے بڑا حملہ

روسی فوج ولادیمیر پیوٹن

نیوزٹوڈے: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے آج وکٹری ڈے کے موقع کے پروگرام میں شرکت سے پہلے روسی فوج نے انہیں باخموت کی فتح کا تحفہ دینے کا منصوبہ بنا رکھا ہے کیونکہ روسی فوج نے آج باخموت پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کر دیا باخموت میں پچھلے آٹھ مہینے سے جنگ جاری ہے اور اس جنگ میں روسی فوج اور ویگنر گروپ کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود روسی فوج ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹی اور اب یورپی میڈیا کے مطابق باخموت میں جنگ لڑ رہی یوکرینی فوج کے ایک کمانڈر نے اس خوف کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ روس باخموت پر جو خطرناک بم برسا رہا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ روسی فوج چند گھنٹوں میں ہی باخموت کو فتح کر لے گی ۔

وکٹری ڈے کے موقع پر پریڈ شروع ہونے سے پہلے ہی باخموت پر روس کا جھنڈا لہرا دیا جاۓ گا وکٹری ڈے ولادیمیر پیوٹن کیلیے بہت اہم دن ہوتا ہے اور 1945 سے ہی ہر سال یہ دن 9 مئی کو منایا جاتا ہے جب 9 مئی 1945 کو سوویت یونین نے جرمنی کے نازیوں کو شکست دی تھی یہی وجہ ہے کہ روس کی فوج اس خاص دن کے موقع پر اپنے لیڈر کو خاص تحفہ دینا چاہتی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+