حمزہ یوسف کی لندن میں شہباز شریف سے ملاقات

وزیر حمزہ یوسف نے لندن

نیوزٹوڈے: اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان اور پاکستانی وزیر حمزہ یوسف نے اتوار کے روز لندن میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی حمزہ یوسف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں پاکستان کی سر زمین کا بیٹا ہوں پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے اور چونکہ ان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے

اس لیے انہوں نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کا وزیر منتخب ہونے پر انہیں پاکستان سے بھی پیغامات وصول ہوۓ ہیں پاکستان کا دورہ ان کی ایک اہم خواہش ہے اور وہ بہت جلد پاکستان کا چکر لگا ئیں گے ان کی والدہ فیصل آباد کی رہنے والی تھیں جبکہ ان کے والد کا تعلق میاں چنوں سے ہے وہ اپنے والد اور والدہ کے آبائی گاؤں بھی جائیں گے حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور ان تعلقات کا فروغ میری دیرینہ خواہش ہے اسلیے آنے والے دنوں میں اسکاٹ لینڈ اور پاکستان کے درمیان کئی سمجھوتے طے پانے کی امید ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+