وکٹری ڈے کے موقع پر پوری دنیا کی نظریں پیوٹن پر جمی ہوئی ہیں کہ یوکرین جنگ کے حوالے سے کیا اعلان کیا جاتا ہے

نیوزٹوڈے: آج وکٹری ڈے کے موقع پر ساری دنیا کی نظریں ماسکو پر لگی ہوئی ہیں آج روس اپنا 78 واں یوم فتح منا رہا ہے ماسکو میں دنیا بھر سے لوگ روس کا جشن دیکھنے کیلیے آۓ ہوۓ ہیں کرغستان اور آرمینیا کے رہنما بھی وکٹری میں شمولیت کیلیے ماسکو پہنچ چکے ہیں تقریبًا ساڑھے بارہ بجے کے قریب ماسکو سے یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی کوئی بڑا اعلان کیا جا سکتا ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد 2023 کا یہ وکٹری ڈے روس کیلیے بہت اہم ہے اس موقع پر روس پوری دنیا کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرواتا ہے روس اس دن اپنے کئی خطرناک ہتھیاروں کی نمائش کرتا ہے  9 مئی کا دن صرف ماسکو میں ہی نہیں بلکہ کئی شہروں میں منایا جاتا ہے

لیکن اس سال تقریبًا 22 شہروں میں وکٹری ڈے پریڈ نہیں کروائی جا رہی صرف ماسکو میں ہی یہ جشن منایا جا رہا ہے عام لوگوں کو بغیر جانچ کے ماسکو میں داخلے کی اجازت نہیں ہے اور ماسکو میں آج  ڈرون پرواز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ روس جانتا ہے کہ یوکرین اس وقت زخمی شیر کی طرح ہے اس لیے اس اہم موقع پر روس نے اپنے تحفظ کی تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+