رو س کے سکھوئی 25 نے پولینڈ کے ایل 410 کے بحیرہ اسود پر چھکے چھڑا دیے

     نیوز ٹوڈے :بحیرہ اسود میں چند روز قبل جیسے  روس کے جنگی طیاروں نے امریکہ کے ڈرون کو پانی میں غرق کر دیا تھا اور امریکہ زہر کے گھونٹ پی کر رہ گیا تھا ایسا ہی ایک اور واقعہ بحیرہ اسود پر رونما ہونے والا تھا لیکن اس دفعہ روسی طیاروں کے نشانے پر امریکہ کا کوئی ڈرون نہیں بلکہ پولینڈ کا جنگی جہاز تھا پولینڈ کا ایل 410 بحیرہ اسود پر انٹرنیشنل ایئر سپیس میں اڑان بھر رہا تھا صرف چند کلو میٹر کے فاصلے سے روس کے سکھوئی  25 نے اڑان بھری اور بغیر کسی دھمکی یا خبردار کرنے کے پولینڈ کے جہاز کے سامنے آ گیا اس وقت دونوں جہازوں کے درمیان صرف پانچ میٹر کا فاصلہ تھا ۔

    جیسے ہی روس کا جہاز پولینڈ کے جہاز کے سامنے سے بہت کم فاصلے سے گزرا پولینڈ کا جہاز ڈگمگا گیا اور ڈولتا ہوا سمندر میں اترنے لگا لیکن پائلٹ نے جہاز پر قابو پا لیا اور جہاز بہت بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا پولینڈ کا یہ جہاز رومانیہ کی فضائی  سرحد کے قریب پرواز کر رہا تھا یہ معمول کی گشت پر تھا نیٹو کی نظر اس جہاز پر تھی لیکن روس نے تمام خطرات کو پس پشت ڈالتے ہوۓ نیٹو کو ایک مرتبہ پھر یہ باور کرا دیا کہ بحیرہ اسود پر راج صرف روس کا ہے اور وہ اس سمندر میں کسی اور ملک کی مداخلت برداشت نہیں کر سکتا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+