پنجاب حکومت کا تھیلیسیمیا کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کا فیصلہ

تھیلیسیمیا

نیوزٹوڈے: آٹھ مئی کو تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر ، پنجاب حکومت کا ایک بڑا اعلان ۔ پنجاب کے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ تھیلیسیمیا کا عالمی دن 8 مئی کو عالمی سطح پر تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم متحد ہوں اور ان تمام لوگوں کا ساتھ دیں

جو اس بیماری سے لڑ رہے ہیں۔پاکستان میں ہر سال تھیلیسیمیا کے 100,000 مریض اور 5,000 نوزائیدہ بچے متاثر ہوتے ہیں۔ ۔بدقسمتی سے تھیلیسیمیا میں مبتلا 90 فیصد پاکستانی اپنے علاج کے لیے درکار ماہانہ اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔حکومت تھیلیسیمیا کے مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے بچوں کی تمام اسکریننگ اور ٹیسٹ اگلے ہفتے مفت کیے جائیں گے، اور یہ ویکسینیشن تمام بیمار بچوں کی مکمل صحت یابی کی ضمانت دے گی۔ انہوں نے فلاحی تنظیموں کو تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی مدد کے لیے مزید کام کرنے کی وکالت کی۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+