امریکہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں شروع کر دیں
- 13, مئی , 2023
نیوز ٹوڈے: مارچ 2023 میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب نے اپنے سفارتی تعلقات بحال کیے ہیں مسلم دنیا کے دو اہم ممالک میں سفارتی تعلقات کی بحالی پوری امت مسلمہ کیلیے بہت خوشی کی خبر ہے معاہدے کے تحت حال ہی میں سعودی عرب نے ایران میں اپنا سفیر مقرر کر دیا ہے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ ایران بھی بہت جلد سعودی عرب میں اپنا سفیر تعینات کر دے گا ایران کے وزیر خزانہ کی قیادت میں ایرانی وفد بھیجدہ پہنچ چکا ہے جہاں وہ سعودی عرب کے وزراء سےملاقات کریں گے اور اسلامی ترقیاتی بنک کے اجلاسوں میں شرکت بھی کریں گے ۔
سعودی عرب اور ایران کے یہ بڑھتے تعلقات امریکہ کو ہضم نہیں ہو رہے اس لیے امریکہ نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگیاں پیدا کرنے کیلیے نۓ نۓ پراپیگنڈے شروع کر دیے ہیں امریکہ نے دعوٰی کیا ہے کہ ایران سعودی عرب سے رشتے بحال کرنے کے باوجود یمن میں سعودی عرب کے دشمن حوثیوں کو ڈرگز اور ہتھیار سپلائ کر رہا ہے امریکہ نے دعوٰی کیا ہے کہ ایران سعودی عرب کا دوست بن کر اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے ایران نے امریکہ کےان تمام دعووں کو ماننے سے انکار کر دیا ہے امریکہ کی ایران اور سعودی عرب کے خلاف اگر یہ چال کامیاب نہ ہو سکی تو وہ کوئ نئ چال بھی چل سکتا ہے ۔
تبصرے