روس کی کے ۔ ایچ 22 میزائل کا توڑ دنیا کے کسی ایئر ڈیفنس سسٹم میں موجود نہیں امریکی ایجنسیوں کا دعوٰی

  نیوز ٹوڈے:  روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو شروع ہوۓ 15 مہینے ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک روس کی طاقت کا درست اندازہ نہ تو امریکہ لگا پایا ہے اور نہ ہی یورپ جان پایا ہےکہ روس اس جنگ میں کتنا خوفناک روپ دھار سکتا ہے 13 جنوری 2023 کو نیپرو کی رہائشی عمارتوں کو روس نے دہلا دیا تھا روس کا یہ حملہ ایسے علاقوں میں ہوا تھا جو یوکرین کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کی پہنچ میں تھے لیکن پھر بھی وہ روس کے حملوں کو روک نہیں پاۓ روس کے حملوں نے یوکرین اور نیٹو ملکوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ روس کے پاس ایسے کون سے خطرناک ہتھیار موجود ہیں جن کا توڑ امریکہ جیسے ملک کے ڈیفنس سسٹم کے پاس بھی نہیں ۔

   چار ماہ کی جانچ کے بعد اب امریکی ایجنسیوں نے یہ رپورٹ شائع کی ہے کہ روس کی کے ۔ ایچ 22 میزائل نے نیپرو شہر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا تھا اس جانچ کے باوجود اب بھی یوکرین اور اس کے مددگار اس میزائل کے حملوں کو روک نہیں پا رہے اور روس اپنی خطرناک میزائلوں سے یوکرین کے کئ شہروں کو برباد کر رہا ہے روس اس وقت اس میزائل سےنیپرو کے علاوہ خیر سون ، مائیکو لیو ، زیپوریزیا ، اڑیسہ اور لویو کو نشانہ بنا رہا ہے اور اس وقت یوکرین کے پاس ایسا کوئ ہتھیار نہیں جو اس میزائل کو پکڑ سکے یا گرا سکے اس لیے اب روس بہت جلد اس میزائل کے دم پر امریکہ اور یورپ کو گھٹنوں پر لے آۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+