فلسطین کی پی آئ جے اور حماس جماعتوں نے راکٹ حملوں سےاسرائیل کو دہلا کر رکھ دیا
- 13, مئی , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرائیل پر فلسطین کے لڑاکوں نے راکٹوں کی بارش برسا دی گزشتہ رات سے جاری اسرائیل پر فلسطینی مسلمانوں کے یہ حملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے اسرائیلی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ فلسطینی لڑاکوں نے ایک رات میں اسرائیل پر 400 راکٹ داغے ہیں ایک روز قبل ہی اسرائیل پر فلسطین کے پی آئ جے یعنی فلسطینی اسلامی جہاد نے زوردار حملہ کیا لیکن آج کے حملے میں حماس بھی شامل ہے اور انھوں نے چوبیس گھنٹوں میں اسرائیل پر اتنے راکٹ برساۓ گویا وہاں جنگ چھڑ گئ ہو کیونکہ اسرائیل بھی لگاتار جوابی کاروائ کر رہا ہے پچھلے تین دنوں سے جاری یہ لڑائ اب بھیانک جنگ کی صورت اختیار کر چکی ہے ۔
غزہ پٹی کی طرف سے داغے گۓ ان راکٹوں سے اسرائیل کے ستر لوگ ہلاک جبکہ کئ لوگ زخمی ہو گۓ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطین کے ان حملوں کو اسرائیل کا آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم بھی روک نہیں پایا پچھلے چند مہینوں میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان یہ سب سے خوفناک لڑائ ہے کیونکہ اس لڑائ میں حماس بھی شامل ہے جو ایک طاقتور جماعت ہے اور اس جماعت نے 2007 سے اسرائیل کی نیند اڑا رکھی ہے اس سے پہلے حماس اور پی آئ جے ایک دوسرے کے مخالف تھے لیکن اب ان دونوں جماعتوں نے ہاتھ ملا لیا ہے اور یہی بات اسرائیل کیلیے بہت تشویش ناک ہے ۔
تبصرے