ایران اور سعودی عرب کے درمیان نئے منصوبوں سے امریکہ بوکھلا گیا

امریکہ اور اسرائیل

نیوزٹوڈے:ایران کے وزیر خزانہ کی سعودی عرب کے وزیر خزانہ سےہونے والی ملاقات اور نئے نئے ہونے والے سمجھوتوں سے امریکہ گھبرا گیا ہے کیونکہ دونوں ملکوں نے بہت سے نۓ تجارتی سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں آنے والے دنوں میں دونوں ملک آپسی تجارت کو کئی گنا تک بڑھا دیں گے دونوں ملکوں کے کے درمیان یہ سمجھوتہ امریکہ کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہے اور اس سے بھی بڑا جھٹکا یہ ہے کہ روس ایران اور چین تینوں ملکوں نے ایک میٹنگ کی ہےجس میں تینوں ملکوں نے کاروبار،، تجارت، تحفظ،فوجی مدد اور دشمن کے خلاف متحد ہونے کی بات کی گئی ہے ۔

اس اجلاس میں تینوں ملکوں کے کمانڈر موجود تھے ان تینوں ملکوں نے مل کر ایک ایسے گروپ کی تشکیل کی ہے جیسے امریکہ مختلف ملکوں کے ساتھ مل کر الگ الگ گروپ بناتا ہے ایران کی طرف سے امریکہ کیلیے ایک اور تشویشناک خبر یہ ہے کہ ایران نے چین کی مدد سے ظفر سیٹلائٹ تیار کی ہے جس کو ایران بہت جلد خلاء میں بھیجنے والا ہے امریکہ اور اسرائیل پہلے ہی ایران کے ہتھیاروں کی تیزی سے بڑھتی طاقت کو کمزور نہیں کر پا رہا اور اب اس سیٹلائٹ کے لاؤنج کرنے کے بعد زمین کے ساتھ ساتھ آسمان پر بھی ایران ان کیلیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+