صدارت کی کرسی اور طیب اردگان کے درمیان ایک فیصد ووٹ کا فاصلہ

صدارتی امیدوار

نیوزٹوڈے:ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار 24 جماعتیں اور 151 آزاد امیدوارصدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ان انتخابات میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان مقابلہ ہے صدارتی انتخابات جیتنے کیلیے ٪50 سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے ٪50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے پر 28 مئی کو دوبارہ انتخابات کا مرحلہ عمل میں لایا جاۓ گا تاریخ کے مطابق گزشتہ روز صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلیے ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا ابتدائی نتائج کے مطابق رجب طیب اردگان کو مخلف امیدواران پر برتری حاصل تھی ۔

لیکن اردگان یا کوئی اور امیدوار ٪50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر رہا تھا البتہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات کیلیے امیدوار سنان اوغان ٪5 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں امیدوار کمال قلیچ داراوغلو ٪45 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر اور اردگان ٪49 ووٹ لے کر سب سے آگے پہلے نمبر پر ہیں لیکن کوئی بھی امیدوار ٪50 ووٹ حاصل نہیں کر پایا اسلیے حتمی فیصلہ ابھی تک نہ ہو پایا

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+