دنیا کی سب سے مہنگی چارپائی، 3.4 لاکھ میں برائے فروخت

غیر معمولی چارپائی

نیوزٹوڈے: امریکی کمپنی ایٹسی نے اپنے آن لائن سٹور میں ایک غیر معمولی چارپائی کی قیمت لاکھوں میں لگادی۔ عام طور پر چارپائی بازاروں سے دس یا بارہ ہزار میں ملتی ہے لیکن Etsy اسے اپنے سٹور میں لاکھوں کے دام میں فروحت کر رہا ہے۔ پلیٹ فارم میں اس کی تفصیل بہت خوبصورت انداز میں کی گئی ہے۔ اس کو کو پرانی ہندوستانی بستر کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

مزید تفصیل میں بیان کیا گیا ہے کہ یہ ہاتھ سے بنایا گیا ہے اور اس کو جوٹ کی چھالوں اور رسیوں سے پرویا گیا ہے۔ اور حیران کن بات یہ کہ، چارپاٰئی پہلے ہی پانچ صارفین کی جانب سے بک چکی ہے۔ پاکستانیوں اور بھارتیوں کے لیے یہ بات بہت حیران کن ہے کیوں کہ یہاں کہ لوگ اسے ازلوں سے استعمال کرتے آرہے ہے۔ لیکن امریکہ کے رہائش پزیر لوگوں کے لیے یہ شاید معمولی سی بات ہو۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+