اب معلوم ہوا امریکہ کو کہ یوکرین 50 ملکوں کی مدد کے باوجود روس سے کیوں ہاررہا ہے

روس جنگ

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے دوران جنوبی افریقہ میں موجود امریکہ کے سفیر نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ جنوبی افریقہ اس جنگ میں روس کو فوجی مدد مہیا کر رہا ہے انہوں نے دعوٰی کیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے دسمبر 2022 میں روس کو سمندر کے راستے خفیہ طریقے سے ہتھیاروں کی ایک بڑی تعداد بھیجی ہے امریکہ کیلیے یہ خبر بہت پریشان کن ہے کیونکہ اب اسے سمجھ آنے لگا ہے کہ پچھلے پندرہ مہینوں میں 50 ملکوں کی بھر پور مدد کے باوجود یوکرین روس کو ہرانے میں کیوں ناکام رہا ہے امریکہ کیلیے صرف جنوبی افریقہ میں ہی نہیں بلکہ جاپان میں بھی پریشانی بڑھنے لگی ہے ۔

امریکہ نے چین اور روس سے بڑھتے ہوۓ خطرے کو بھانپتے ہوۓ جاپان کے علاقے اکی ناوا پر اپنے ہتھیاروں اور جنگی جہازوں کی تعیناتی بڑھانی شروع کر دی ہے لیکن وہاں کے رہنے والے لوگوں نے امریکہ کے خلاف بغاوت کی آواز بلند کردی ہے اور اس علاقے سے امریکہ کے ہتھیار نکالنے کا مطالبہ کر دیا ہے کیونکہ اگر امریکہ نے وہاں اپنے قدم جما لیے تو چین کی طرف سے جاپان کو خطرہ پیدا ہو جاۓ گا اور جاپان کے لوگ اپنے امن و امان میں بگاڑ کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+