خلیج بنگال میں آۓ طوفان نے میانمار اور بنگلہ دیش میں تباہی مچا دی

خلیج بنگال سمندر میںطوفان

نیوزٹوڈے: خلیج بنگال کے سمندر میں طوفان سے بنگلہ دیش اور میانمار کے علاقوں کو خوب نقصان پہنچا ہے ہواؤں کی رفتار تقریبًا 200 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے درخت گرنے سے اور لینڈ سلائیڈنگ سے میانمار میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گۓہیں ان طوفانوں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں زندگی ساکن ہو کر رہ گئی  ہے بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کی بستی روہنگیا کے کیمپوں میں مقیم پناہ گزینوں کو بھی بہت مشکلات کا سامنا ہے کئی کیمپوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

بنگلہ دیش کے نچلے علاقوں میں مزید طوفان اور مزید شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے ان علاقوں سے تقریبًا ساڑھے سات لاکھ افراد کا انخلاء کر دیا گیا ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں آنے والے اس طوفان کو پچھلے بیس سالوں میں آنے والے طوفانوں میں سب سے خطرناک طوفان قرار دیا گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+