پاکستان کے ایران کے ساتھ بجلی ،تیل اور تجارتی منڈیوں کے قیام کے معاہدے دو مسلم ملکوں کے درمیان خوشگوار پیش رفت

بجلی کی درآمدگی

نیوز ٹوڈے: پاکستان اور ایران کے دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جمعرات کے روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بلوچستان کا دورہ کریں گے پاکستان ، ایران سرحدی منڈی کے قیام کیلیے اور ایران سے بجلی کی درآمد کے معاملات پر وزیر اعلٰی بلوچستان سے بات چیت کریں گے جمعرات کے روز ہی وزیر اعظم پاکستان کا دورۂ ایران بھی متوقع ہے جہاں وہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کریں گے وزیر اعظم شہباز شریف ایران سے 100 میگا واٹ بجلی کی درآمدی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔

پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ایران سے تیل کی درآمد کا منصوبہ بھی بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جاۓ گا ایران اور پاکستان کی سرحد پر تین بڑی تجارتی منڈیاں بھی بہت جلد کھل جائیں گی دو مسلم ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ بہت خوشگوار پیش رفت ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+