یوکرین کو جرمنی سے ملنے والے ہتھیار یوکرین کے لوگوں کیلیے بہت بڑی مصیبت بن گۓ
- 16, مئی , 2023
مشرقی فرنٹ لائن پر جب یوکرین نے یورپی ملکوں کے ساتھ مل کر سب سے بڑے حملے کا منصوبہ بنایا تو نیٹو ملکوں نے روس پر یہ بڑا حملہ کرنے کیلیے کئی ملین ڈالر کے ہتھیار یوکرین کو دیے لیکن روس کے ایک جھٹکے نے یوکرین کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیے روس نے کے ایچ 22 میزائل حملوں سے یوکرین کے کئی ڈپوؤں کو تباہ کر دیا یہ میزائل حملے اتنے بھیانک تھے کہ آسمان پر سینکڑوں کلو میٹر تک دھوئیں اور آگ کا غبار اٹھتا دکھائی دے رہا تھا یہ دھماکے لویو اور ارد گرد کے علاقوں میں کیے گۓ جس سے مغربی یوکرین کے علاقے میں تیزی سے ریڈی ایشن پھیلنے کی خبر سامنے آ رہی ہے ان ریڈیائی لہروں سے پورا یوکرین اور پڑوسی ملک پولینڈ بھی خوفزدہ ہو گیا ہے کیونکہ روس کے دھماکوں کے بعد یورینئم کے ذرات دور دور تک پھیلنے لگے ہیں اور ان ریڈیائی لہروں کا لیول مسلسل بڑھ رہا ہے ۔
یوکرین نے مغربی یوکرین کے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کا کام شروع کر دیا ہے دو ماہ پہلے ہی روس نے جرمنی کے یورینئم مواد والے ہتھیاروں کو خطرناک قرار دیتے ہوۓ یوکرین کو ایسے ہتھیاروں کے استعمال سے منع کیا تھا لیکن زیلینسکی نہیں مانے اور انہوں نے جرمنی سے ملنے والے یہ ہتھیار اپنے ہتھیار خانوں میں چھپا لیے کہ روس کو ان کی کانوں کان خبر نہیں ہو گی زیلینسکی نہیں جانتا تھا کہ روس کے حملوں سے ان کے ہتھیاروں سے نکلنے والی گاما ریڈی ایشن یوکرین کیلیے ہی عذاب بنے گی ۔
تبصرے