نیٹو چیف کا منصوبہ یوکرین کے وجود کو ختم بھی کر سکتا ہے

فن لینڈ کو نیٹو میں شامل

نیوز ٹوڈے: فن لینڈ کو نیٹو میں شامل کرنے کے بعد اب نیٹو ملکوں نے روس کو ہرانے کیلیے فن لینڈ کا سہارا لینے کا منصوبہ بنایا ہے لیکن یہ ایک ایسا منصوبہ ہے کہ اس سے یوکرین کا وجود بھی مٹ سکتا ہے منصوبہ یہ ہے کہ نیٹو ملک یوکرین کو ہتھیار بنا کر روس کی طاقت کو پرکھ رہے تھے نیٹو کے چیف نے اب یہ اعلان کیا ہے کہ اگر یوکرین کو نیٹو ملک مکمل بھروسے اور ساتھ کی گارنٹی دے دے اور اگر جنگ کے دوران ہی یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کا کام مکمل کر لیا جاۓ تو یوکرین سے لے کر بحیرہ آرکٹک تک روس کو گھیرا جا سکتا ہے ۔

لیکن یہ نیٹو ملکوں کا ایسا منصوبہ ہے جس کے پورا ہونے سے قبل ہی یوکرین روس کے ہاتھوں تباہ بھی ہو سکتا ہے اورنیٹو کی یہ مکمل منصوبہ بندی یوکرین کا خوفناک انجام بھی ہو سکتی ہے یہ منصوبہ وائٹ ہاؤس میں تیار کیا گیا ہے اوراب فن لینڈ کے نیٹو کا رکن بننے کے بعد نیٹو آرکٹک میں اپنا فوجی اڈہ بھی بنا رہا ہے گیارہ اور بارہ جولائی کو لتھوانیا میں نیٹو ملکوں کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے اور نیٹو ملک اس اجلاس سے پہلے ہی یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے یوکرین کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے نیٹو ملکوں کا مقصد یوکرین کو بچانا نہیں صرف روس کو ہرانا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+