کیو میں روس کے حملوں سے تباہ پیٹریاٹ نے امریکہ کی سیکیورٹی کو بھی سوالیہ نشان بنا دیا

کیو میں روس حملے

نیوز ٹوڈے: روس ، یوکرین جنگ میں روسی فوج نے اپنی توپوں کا رخ کیو کی طرف موڑ دیا ہے اور روس نے کیو پر تقریبًا دس بڑے حملے کر کے کیو کو دہلا دیا ہے یوکرین کو جرمنی سے ملنے والی سٹورم شیڈو کروز میزائل کو بھی تباہ کر دیا حالانکہ یوکرین یہ میزائل پا کر جیت کے سپنے دیکھنے لگا تھا لیکن روس کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے سٹورم شیڈو میزائل کو نشانے تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا روس کی کنجھل ہائپر سونک میزائل کے حملوں سے کیو کو امریکہ کا پیٹریاٹ ایئرڈیفنس سسٹم بھی نہیں بچا پایا اور روس کی کنجھل میزائل نے پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم کو ہی تباہ کر دیا ۔

امریکہ کے دفاعی سسٹم کے ناکارہ ہونے پر امریکہ کی طاقت پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا روس امریکہ سے زیادہ طاقتور ہو چکا ہےاور اگر روس کی کنجھل ہائپر سونک میزائل واشنگٹن پر گری تو امریکہ کا کوئی ڈیفنس سسٹم واشنگٹن کو بچا نہیں پاۓ گا روس نے جنگ کے دوران پہلے ہی نیٹو ملکوں کو یہ باور کرا دیا تھا کہ یوکرین کو لمبی دوری تک مار کرنے والے ہتھیار دینے کا مطلب ہے کہ روس کسی بھی طرح کی جوابی کاروائی کرنے کیلیے آزاد ہوگا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+