پاکستان اور سعودی عرب کی حکومت نے ، روڈ ٹو مکہ کے معائدے پر دستخط
- 17, مئی , 2023
نیوزٹوڈے:پاکستان اس وقت جس مشکل وقت سے گزر رہا ہے، اس سے بین الاقوامی میڈیا میں ہمارے ملک کے اندرونی حالات کا کافی برا اثر پڑ رہا ہے۔ سعودی وزیرداخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز کچھ روز پہلے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ دورے کا مقصد ٖصرف "روڈ ٹو مکہ" کے پروجیکٹ کے حوالے سے ایک معاہدے کو حتمی نتائج تک پہنچا دینا ہے اور اس پر دستخط کرنا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد حجاج کرام کے میگریشن کے عمل کو آسان اور ہموار کرنا ہے۔ تاکہ وہ بغیر کسی مسئلے اور رکاوٹ کے پاک تجربہ فراہم کرے۔امید تو یہ ہے کہ یہ معاہدہ ان مقاصد کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔
سعودی نائب وزیر داخلہ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، رانا ثنااللہ، اور چیف آف آرمی سٹاف اور دیگر رہنما سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سعودی وزیر خارجہ کا پر زور استقبال کیا۔ مزید یہ کہ، کہ، اس سال اس روڈ کے اقدام کے تحت تقریباً 40,000عازمین اسلام آباد سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ یہ منصوبہ غازمین حج کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے مملکت پہنچنے پر کئی گھنٹے بچ جاتے ہیں۔
تبصرے