زیلینسکی کے دعوے پر اس کے دوست ممالک ہی اس کا مذاق اڑانے لگے

یوکرین پر  حملے

نیوز ٹوڈے: ولادیمیر پیوٹن کی میزائلوں کا کہرام کیو پر پچھلے دو دنوں سے جاری ہے آج رات روسی فوج نے کیو میں اتنی میزائلیں داغیں کہ کیو کا کوئی کونہ بھی بچ نہ پایا روسی فوج کے ان حملوں کے حوالے سے ولادیمیر زیلینسکی نے ایسا دعوٰی کیا ہے جس پر اس کے دوست ملکوں سمیت پوری دنیا میں اس کا مذاق بن گیا زیلینسکی نے دعوٰی کیا ہے کہ اس کی فوج نے کنجھل سمیت روس کی 18 میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے زیلینسکی کی طرف سے یہ ایسا دعوٰی ہے کہ جس پر اس کے دوست ممالک کو بھی یقین نہیں ۔

    کیونکہ یوکرین کے ان دعووں سے ایک روز قبل ہی روس کی کنجھل میزائلوں نےیوکرین میں تعینات امریکہ کے دونوں پیٹریاٹ سسٹم تباہ  کر دیے تھے تو اب زیلینسکی کے پاس صرف ایک پیٹریاٹ سسٹم باقی ہے جو کہ کنجھل میزائل کے حملوں کو روکنے میں ناکام ہو چکا ہے یوکرین کے پاس اس پایے کا کوئی ہتھیار موجود نہیں جو روس کی اس خطرناک میزائل کے حملوں کو روک سکے روس نے یوکرین پر رات کی تاریکی میں زمین ، سمندر اور آسمان سے اتنے حملے کیے ہیں کہ کیو کا نقشہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+