یورپی یونین لے گی ایکشن مودی کی چالاکیوں پر

یورپی یونین اور بھارتی عوام

نیوز ٹوڈے: بھارت کی خود غرض پالیسیاں اب یورپ کی سمجھ میں آنے لگی ہیں جس پر یورپی یونین بھارت پر بھڑک اٹھی ہے اور صرف یورپی یونین ہی نہیں بلکہ بھارت کی عوام بھی مودی حکومت کے خلاف سر جوڑنے لگی ہے دنیا کے کسی کونے میں بھی جنگ چھڑی ہو دنیا کے کئی ممالک کو اس کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے لیکن کچھ ملک ایسے بھی ہوتے ہیں جو دنیا میں چھڑے دنگا فساد سے فائدہ اٹھاتے ہیں روس یوکرین جنگ میں بھارت نے خوب فائدہ اٹھایا ہے اور جنگ شروع ہوتے ہی ولادیمیر پیوٹن سے سستا تیل خرید نے کا معاہدہ کر لیا اور پچھلے ایک سال میں بھارت نے روس سے انتہائی سستے داموں اتنا تیل خریدا جتنا کہ وہ پہلے دس سالوں میں خریدتا تھا لیکن اتنی مقدار میں تیل خریدنے کے باوجود بھارت کی عوام کو سستا تیل نہ مل پایا ۔

اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ کی گئی جس پر بھارت کے لوگ مودی حکومت سے نالاں ہو گۓ ہیں دراصل بھارت روس سے جو سستا تیل خرید رہا ہے اپنے ملک میں اسے صاف کرکے یورپی ملکوں کو بیچ رہا ہے حالانکہ بھارت میں تیل کے ذخائر موجود نہیں ہیں لیکن پچھلے ایک سال میں بھارت یورپ کو تیل بیچنے والے بڑے ملکوں میں ایک ملک بن چکا ہےبھارت کے اس اقدام پر یورپی یونین کے چیف نے کہا ہے کہ چند روز بعد یورپی یونین اور بھارت کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر سے اس معاملے پر بات کی جاۓ گی کہ آپ روس سے تیل خرید رہے ہیں یہ دو درست ہے لیکن وہی تیل آپ آگے یورپی ملکوں کو کیوں بیچ رہے ہیں یہ غلط قدم ہے اور یورپی یونین اس کے خلاف ایکشن بھی لے سکتی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+