نیتن یاہو نے دی دھمکی ایران کو جنگ کی

جنگ کی دھمکی

نیوزٹوڈے: پچھلے چار دنوں سے اسرائیل اور غزہ کے مسلمانوں کے درمیان زبر دست جنگ چھڑی ہوئی ہے اسرائیل لگاتار غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر حملے کر رہا ہےجس کے جواب میں فلسطینی لڑاکے اسرائیل کے شہر تل ابیب تک جا پہنچے ہیں اس سے پہلے یہ لڑائی صرف غزہ کے قریبی اسرائیلی علاقوں میں ہو رہی تھی لیکن اسرائیلی فوج نے فلسطینی جماعت پی آئی جے کے اعلٰی افسران کو نشانہ بنایا ہے جس پر فلسطینی لڑاکوں نے بھی اسرائیل پر حملے بڑھا دیے ہیں اور یہ جنگ بہت خطرناک ہوتی جا رہی ہے کیونکہ فلسطینی جماعت پی آئی جے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے اور ایران اس جماعت کو ہتھیار اور مالی مدد دیتا ہے اسی لیے اس جماعت نے اسرائیل کی ناک میں دم کر رکھا ہے ۔

اپنے اعلٰی افسران کی شہادتوں کا بدلہ لینے کیلیے پی آئی جے کے لڑاکے حماس کے ساتھ مل کر اسرائیل کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اسرائیل کا پورا زور لگانے کے باوجود یہ لڑاکے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹ رہے بلکہ راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سرزمین کو دہلا کر رکھ دیا ہے 72 گھنٹوں میں فلسطین کے لڑاکوں نے 860 راکٹ اسرائیل کے شہروں پر داغ دیے اسرائیل ان حملوں پر بری طرح بھڑک اٹھا اور پی آئی جے کی پشت پناہی کرنے پر نیتن یاہو نے ایران کو جنگ کی دھمکی دے دی جس پر ایران نے دو ٹوک جواب دیتے ہوۓ کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملے کا سوچا بھی تو اسرائیل کیلیے اس کا انجام بہت بھیانک ہو گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+