سترہ مئی کی رات کو روس نے یوکرین کے ہتھیار خانوں اور فوجی ٹھکانوں پر قیامت برپا کر دی

میزائل حملے

نیوزٹوڈے: روس ، یوکرین جنگ میں روسی فوج نے اب تک یوکرین کے کئی علاقوں کو قبرستان بنا دیا ہے ایک ہی رات میں روس کے حملوں سے یوکرین کے کئی شہر کھنڈر بن گۓ روس کے میزائل حملوں سے مارنکا شہر دہل اٹھا ہے مائیکو لیو میں یوکرینی فوج کے کئی ہتھیار خانے تباہ ہو گۓ ان ہتھیاروں کی تباہی کا ثبوت وہاں سے اٹھنے والے آگ اور دھوئیں کے غبار ہیں اڑیسہ کے ہتھیار خانوں پر بھی روس کے بڑے میزائل حملوں سے یہ ہتھیار خانے راکھ کا ڈھیر بن گۓ زیپوریزیا کے ہتھیارخانوں کو بھی روس نے نشانہ بنایا ہے 14 مئی کے بعد ایک مرتبہ پھر 17 مئی کی رات کو روس نے چاروں اطراف یوکرین کے کئی شہروں میں یوکرین کے ہتھیار خانوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

نیٹو ملکوں سے ملنے والے ہتھیاروں کی ایک بڑی تعداد ان حملوں کی نذر ہو چکی ہے ان حملوں سے شہروں کی کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے 18مئی کی صبح مائیکو لیو اور مارنکا پر تباہی اور بربادی کا بسیرا تھا دونوں شہر بارود اور دھوئیں کی آگ میں دہک رہے تھے اڑیسہ اور زیپوریزیا میں بھی میزائل حملوں سے یوکرین کے فوجی ٹھکانوں اور ہتھیار خانوں پر دھماکے کیے گۓ یہ دھماکے اتنے شدید تھے جس سے ارد گرد کے علاقے بھی آگ کی لپیٹ میں آ گۓ 17 مئی کی رات روس نے کیو پر بھی پانچ بڑے میزائل حملے کیے روس نے اب تک یوکرین کے 25 شہر کھنڈر میں تبدیل کر دیے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+