ترکیہ کی اپوزیشن پارٹی کا پہلے مرحلے میں ہوۓ انتخابات میں دھاندلی کا دعوٰی
- 19, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: ترکیہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ نہ ہو سکا کہ آئندہ کیلیے کس امیدوار کو ترکیہ کی صدارت کے عہدے پر فائز کیا جاۓ کیونکہ ترکیہ کا اصول ہے کہ صدارت کی کرسی سنبھالنے کیلیے کل ووٹوں کا ٪50 حاصل کرنا ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ ترکیہ میں 28 مئی کو الیکشن کے دوسرے مرحلے کے نتائج سامنے آنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جاۓ گا لیکن 28 مئی سے پہلے ہی انتخابات نے ترکیہ میں ایک نئی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے ۔
اپوزیشن نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹوں کی غلط گنتی کاالزام لگا دیا ہے اتوار کے روز ہونے والے انتخابات کے حوالے سے حزب اختلاف جماعت نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ الیکشن کے روز ڈالے گۓ ہزاروں ووٹ سرکاری رجسٹریشن کے مطابق نہیں بلکہ غلط طریقے سے ڈالے گۓ تھے اور رجب طیب اردگان کو جتانے کیلیے ووٹوں میں بے ضابطگی دیکھی گئی ہے حالانکہ پارلیمینٹ میں طیب اردگان اکثریت میں ہیں لیکن صدارتی انتخابات کا فیصلہ 28 مئی کے الیکشن کے بعد ہو گا جس میں رجب طیب اور کمال قلیچ دو مرکزی امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔
تبصرے