چین نے کیے بھارت کے خواب چکنا چور

   نیوز ٹوڈے:  بائیس مئی سے چوبیس مئی تک جی 20 کے اجلاس منعقدہ جموں کمشمیر میں دنیا بھر سے اس گروپ میں شامل ملکوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے جی 20  ایک بہت بڑا انٹر نیشنل اقتصادی مددگار گروپ ہے  ایک سال کیلیے اس کی صدارت بھارت کے پاس ہے اجلاس کی تیاریاں مئی کے آغاز سے ہی شروع کر دی گئی ہیں لیکن اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی چین نے مسئلہ  کشمیر پر بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک بہت بڑا جھٹکا دے دیا ۔ 

    چین  کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں یہ واضح کردیا ہے کہ چین ایک متنازع علاقے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا حالانکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کروا کر دنیا بھر کو دکھانا چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور اس علاقے پر بھارت کا حق ہےلیکن چین نے بھارت کے ان خوابوں کو پہلے ہی توڑ دیا اس طرح اس تین روزہ اجلاس میں ایک اہم ملک کی غیر موجودگی کی وجہ سے یہ اجلاس غیر اہم ہو گیا ہے اور چین کے شرکت نہ کرنے سے اس اجلاس کی وقعت بھی کم پڑ گئی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+