ماہرین نے نیو یارک کا وجود مٹ جانے کی پیشن گوئ کر دی ہے
- 20, مئی , 2023
نیوز ٹوڈے: دنیا بھر میں آنے والی قدرتی آفات کی تعداد اس صدی میں تیزی سے بڑھ رہی ہے دنیا جس تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے قدرت کا عذاب بھی اسی رفتار سے انسان کی تمام تدبیروں اور منصوبوں کو پل بھر میں ملیا میٹ کر دیتا ہے دنیا میں زلزلوں ، سیلابوں ، اور طوفانوں کی تعداد میں اس صدی میں بہت اضافہ ہوا ہے اور اب ماہرین نے امریکہ کے ایک بہت بڑے شہر نیو یارک کے متعلق یہ پیشن گوئی کی ہے کہ امریکہ کا یہ شہر آہستہ آہستہ سمندر میں ڈوبتا جا رہا ہے اور بہت جلد یہ شہر پانی میں غائب بھی ہو سکتا ہے اس شہر کی تباہی کی وجہ اس کی فلک بوس عمارتیں ہیں اس شہر کی زمین ان اونچی اونچی عمارتوں کا وزن نہیں اٹھا پا رہی ۔
ماہرین کے مطابق نیو یارک کی عمارتوں کی تعداد تقریبًا دس لاکھ ہے اور ان عمارتوں کا وزن 77 ہزار کروڑ کلو ہے جو کہ بہت زیادہ ہے اور چونکہ یہ شہر سمندر کے کنارے واقع ہے اس لیے یہ شہر ہر سال ایک سے دو ملی لیٹر سمندر میں ڈوب رہا ہے اور دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ اور موسم کی تبدیلیوں کی وجہ سے سمندروں میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے اس لیے اس شہر کے پانی میں غرق ہونے کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے اور صرف نیو یارک ہی نہیں سمندر کے کنارے بسے تمام شہر اور ملک اس خطرے سے دو چار ہیں ۔
تبصرے