روس کی بے پناہ سمندری طاقت کی خبر نے امریکہ کو بھی حیران کر دیا

   نیوز ٹوڈے :  فرری 2022 سے لے کر آج تک روس یوکرین جنگ میں ولادیمیر پیوٹن کی طاقت تو دنیا دیکھ ہی چکی ہے کہ دنیا بھر کے طاقتور ملک بھی مل کر روس کو ہرا نہیں پاۓ اور یہ بات بھی طے ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک روس کی طاقت کا اندازہ نہیں لگا سکتا یہ سب کچھ تو درست ہے کہ روس  کے پاس بہت طاقتور اور خطرناک  ہتھیار موجود ہیں جن کا مقابلہ دنیا کا کوئی ہتھیار بھی نہیں کر سکتا لیکن روس کی طاقت کا ایک نیا راز افشا ہونے پر امریکہ بھی چونک گیا ہے امریکہ کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ روس زمین پر ہی نہیں بلکہ سمندر کی  بھی بادشاہت حاصل کر چکا ہے اس نے بحیرہ اسود میں ایک ایسا خفیہ بنکر بنا رکھا ہے جس پر ایٹم بم کا بھی اثر نہیں ہو سکتا ۔

    سمندر میں واقع مسٹر پیوٹن کے اس ٹھکانے میں ہر سہولت موجود ہے پوری دنیا کو نیو کلیئر جنگ کی دھمکی دینے والے ولادیمیر پیوٹن نے اپنی حفاظت کیلیے زیرِ زمین ایک خاص شہر بھی تعمیر کر رکھا ہے ان کی حفاظت کیلیے زیر زمین ایک محل بھی تیار کروا لیا گیا ہے اور اب بحیرہ اسود میں اس بنکر کی خبر نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے اس بنکر تک پہنچنے کیلیے خاص راستے بناۓ گۓ ہیں یہاں ایک سال تک کھانے پینے کی ہر چیز کا انتظام کیا گیا ہے سوئمنگ پول ، جم ، تھیٹر اور گیسٹ ہاؤس تک کی تمام سہولتیں موجود ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+