مفتاح اسماعیل نے عوام کے لیے ریلیف پروگرام نکال دیا

نیوز ٹوڈے :وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ریلیف پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی حاصل کرنے کے عمل کا اعلان کیا۔

نیوز ٹوڈے:اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیر خزانہ نے کہا کہ وہ خاندان جو بے نظیر انکم سپورٹ کا حصہ ہیں انہیں "وزیراعظم سستا پٹرول سستا ڈیزل سکیم" کے تحت خود بخود 2000 روپے ملیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے بیان دیا کہ سبسڈی حاصل کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر سات آٹھ چھ پر ایس ایم ایس کریں اور گھر بیٹھے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی حا صل کریں۔

تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ شناختی کارڈ نمبر ایک خاتون کا ہونا چاہیے کیونکہ رقم صرف گھر کی خواتین سربراہ کو منتقل کی جائے گی۔

مفتاح نے کہا کہ حکومت مستحق افراد کی تصدیق کرے گی اور اگر ان کی گھریلو آمدنی 40,000 روپے سے کم پائی گئی تو انہیں رقم مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سبسڈی کی رقم ان خاندانوں کی کل آمدنی کے پانچ فیصد کے برابر ہے کیونکہ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق اوسطاً پاکستان ٹرانسپورٹ پر پانچ فیصد خرچ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبلوزیر اطلاعت و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا پر آکر بیان دیا کہ سبسڈی حاصل کرنے کے لیے سات آٹھ چھ پر کال کریں اور سبسڈی حاصل کریں،مگر عوام نے جب یہ طریقہ کار اپنایا تو ان کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا کیونکہ حکومت کی جانب سے اس منصوبے پر کو ئی کام ہی نہیں کیا گیا،تاہم وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس منصوبے کو حتمی رنگ دیتے ہوئے سبسڈی دینے کی تصدیق کی اور آسان طریقہ کار عوام کے سامنے رکھا۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+