فلم سٹار احسن خان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کا مشورہ رد کر دیا،ادا کار کا چائے کی پیالیاں کم کرنے سے انکار

نیوز ٹوڈے:اتحادی حکومت کفایت شعاری اور معیانہ روی کا درس دے رہی ہے مگر دوسری جانب عام عوام سمیت فنکار بھی اِن مشوروں کو ہلکے میں لے رہے ہیں۔

کفایت شعاری سے متعلق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا بیان آیا کہ ایک روٹی چار بھائی کھائیں،اس مشورے کو گھروں میں لاگو کرنے کے لیے عوام نے ابھی اپنا دماغ بنایا ہی تھا کہ احسن قبال نے چائے کی پیالیاں بھی کم کرنے کا مشورہ دے ڈالا جس سے عوام سخت سیخ پا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کے اس مشورے نے چائے کے شوقین افراد کے دلوں پر چھریاں چلا دی ہیں اور کئی لوگوں نے اس بیان پر شدید ردِ عمل بھی دیا ، پاکستانی فلم اسٹاراحسن خان بھی اس بیان سے ناراض نظر آ رہے ہیں۔

احسن خان نے یہ خبر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مگر مجھے اپنی چائے سے پیار ہے، کم از کم دن میں چار پیالیاں تو لازمی ہیں۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+