پاکستان بھنگ کی پیداوار سے آٹھ ارب ڈالر تک کا منافع کما سکتا ہے
- 27, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: وزارت سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی،رپورٹ میں سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بتایا گیا کہ بھنگ کی پیداوار کی پالیسی قائم کر کے چار سالوں میں پاکستان کی آٹھ بلین ڈالر کی آمدنی ہو سکتی ہے۔
نیوز ٹوڈے: ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر شفیق ترین کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران کیا۔ کمیٹی نے بتایا کہ کس طرح بھنگ کی پالیسی اپنانے سے صرف چند مہینوں میں 2 بلین ڈالر کی آمدنی ہو سکتی ہے۔
نیوز ٹوڈے: سائنس اور ٹیکنالوجی کے سکریٹری نے پالیسی کی معلومات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات کی حکمت عملی پر عمل کیا جائے گا اور وزارت بھنگ کی افزائش کی اجازت دینے کے لیے باقاعدہ اجازت نامے جاری کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت بھنگ کی پیداوار کے لیے پہلے مرحلے میں ۱۰۰ لائسنس جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ بھنگ کی پیداوار کی پالیسی پی ٹی آئی کے دور میں متعارف کروائی گئی جس سے کافی مسائل کا حل نکالنے کے ساتھ ساتھ اچھا منافع بھی کمایا جا سکتا ہے۔
تبصرے