فرانس نے پاکستان کو 107 ملین ڈالر کا قرضہ اُتارنے کے لیے 6 سال کی مہلت دے دی
- 28, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پیر کو فرانسیسی جمہوریہ کے ساتھ ڈیٹ سروس سسپینشن کے اقدام کے تحت جی ٹوئنٹی منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔
اس سلسلے میں جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزارت نے کہا کہ حکومت نے فریم ورک کے تحت جی ٹوئنٹی (ڈی ایس ایس آئی) پر دستخط کیے ہیں جس میں ملین ڈالر کے قرضوں کی معطلی کی بات کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا، "یہ رقم جو ابتدائی طور پر جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان قابل ادائیگی تھی، اب چھ سال کی مدت میں (ایک سال کی رعایتی مدت سمیت) نیم سالانہ قسطوں میں ادا کی جائے گی۔"
نیوز ٹوڈے: معاہدے پر آج اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری برائے اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاء الدین اور پاکستان میں فرانسیسی جمہوریہ کے سفیر نکولس گیلے نے دستخط کیے، حکومت پہلے ہی فرانسیسی جمہوریہ کے ساتھ 261 ملین ڈالر کی معطلی کے معاہدوں پر دستخط کر چکی ہے۔
بریکنگ نیوزٹوڈے: مئی ۲۰۲۰ سے دسمبر ۲۰۲۱ تک کی مدت کا احاطہ فریم ورک (ڈی ایس ایس آئی) کے تحت معطل اور ری شیڈول کیا گیا، ذرائع کے مطابق قرضوں کی کل رقم تین ہزار چھ سو اٹھاسی ملین ڈالر ہے۔
فریم ورک جی ٹوئنٹی ڈی ایس ایس آئی کے تحت یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان پہلے ہی اپنے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے دو طرفہ قرض دہندگان کے ساتھ تیرانوے معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے، دستخط کیے گئے معاہدوں کی تقریباً رقم تین ہزار ایک سو پچاس ملین ڈالر ہے۔
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ
-
زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
-
گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے نکلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔
تازہ ترین

تبصرے