روس کا یوکرین کے شاپنگ مال پر میزائل حملہ،16 افراد ہلاک جبکہ 59 زخمی

نیوز ٹوڈے: روس نے یوکرین کے شہر کریمنچک کے شاپنگ مال پر میزائل حملہ کیا جس میں ۱۶ افراد ہلاک جبکہ ۵۹ زخمی ہوئے ہیں۔

نیوز ٹوڈے: یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے میڈیا کو بیان دیا کہ روسی افواج نے شاپنگ مال پر راکٹ سے حملہ کیا جہاں ایک ہزار سے زائد شہری موجود تھے۔

یوکرینی صدر زیلینسکی نے کہا کہ راکٹ حملے کے بعد شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی، حملے میں متاثرہ افراد کی درست تعداد کا اندازہ لگانا فی الحال مشکل ہے۔

زیلنسکی نے میڈیا کے سات بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت روسی فوج کے لیے کوئی خطرہ نہیں تھی نا ہی اس کی کوئی دفاعی اہمیت تھی مگر پھر بھی اس پر حملہ کر کے نہتے شہریوں کو یرغمال بنایا گیا جو کہ عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

نیوز ٹوڈے: واضح رہے کریمنچک یوکرین کا صنعتی شہر ہے، 24 فروری کو جنگ سے پہلے تک یہاں یوکرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کام کر رہی تھی مگر روس کے حملے کے بعد شہر کے تمام کاروبار بند ہو چکے ہیں۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+