پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، آئی ایم ایف کے اعتراض اٹھانے کا امکان
- 13, جولائی , 2022
نیوزٹوڈے الرٹ:حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ آگیا ، اگلے پندرہ دن کیلئے موجودہ سطح پر لیوی برقرار؛ آئی ایم ایف کے اعتراض اٹھانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پی او ایل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لیے موجودہ سطح پر لیوی کو برقرار رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 17 جولائی 2022 کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے حکومت ووٹروں کو خوش کرنے کی نیت سے آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آئی ایم ایف اس پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا۔
نیوزٹوڈے رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف قیمتوں میں کمی پر اعتراضات اٹھا سکتا ہے کیونکہ اسلام آباد نے رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولی کے ذریعے 855 ارب روپے کمانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ فی الحال حکومت نے اب تک پیٹرول پر 10 روپے فی لیٹر لیوی اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کردی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 16 جولائی 2022 سے اگلے 15 دنوں کے لیے مقامی مارکیٹ میں پی او ایل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز پر ان کی رائے طلب کرنے پر تصدیق کی کہ جی ہاں بین الاقوامی قیمتیں تھوڑی نیچے آگئی ہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ پر دستخط نہیں کیے، رانا ثنااللہ
نیوزٹوڈے: وزیر نے مزید کہا کہ مجوزہ کمی سے آئی ایم ایف کے جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت پٹرولیم لیوی کو اگلے 15 دنوں تک برقرار رکھے گی لیکن حکام حیران ہیں کہ حکومت رواں مالی سال کے اختتام تک 855 ارب روپے کیسے حاصل کر پائے گی۔
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ
-
زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
-
گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے نکلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔
تازہ ترین
-
ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ
-
زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
-
گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے نکلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔
تبصرے