ولادی میر پیوٹن کا انداز زندگی کیسا ہے

پیوٹن پچھلے 22 سال سے روس کے صدر کی حیثیت سے فرائض ادا کر رہے ہیں ۔ اور 2024ء تک انکے عہدےکی مدت ہے ۔ لیکن 2024ء کے بعد بھی شاید وہ پھر سے منتخب ہو جائیں ۔ کیونکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ولادیمیر پیوٹن وہ واحد حکمران ہیں جنکو ان کے ملک کے لوگوں نے چار بار منتخب کیا ہے ۔ دنیا کے اس سب سے طاقتور انسان کی عمر 70 سال ہے انہیں دیکھ کر انکی اصل عمر کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔ وہ ایک متوازن اور تندرست انسان ہیں ۔ امور مملکت کو خوش اسلوبی اور مضبوطی سے چلانے والے اس شخص کی روز مرہ زندگی کی روٹین بہت مشکل ہے ۔

 

رات کو بہت دیر سے سوتے ہیں تقریباَ 3 بجے سوتے ہیں اس طرح انکی صبح کافی دیر سے ہوتی ہے ۔ وہ بہت ہلکا پھلکا ناشتہ کرتے ہیں ۔ فریش جوس ،آملیٹ اور پنیر وغیرہ ۔ انہیں روایتی اور دیسی کھانے بہت مرغوب ہیں ۔ ناشتہ کے بعد وہ ایک کپ کافی شوق سے پیتے ہیں ۔ ان کیلیۓ کھانا ان کے روایتی کک تیار کرتے ہیں ۔ ناشتے کے بعد وہ مختلف ورزشیں کرتے ہیں ۔ ویٹ لفٹنگ جوڈو اور باکسنگ کرتے ہیں ۔ تقریباَ دو گھنٹے تیراکی کرتے ہیں ۔ زیادہ تر تھری پیس پلین سوٹ ،لائٹ ٹائ کے ساتھ پہنتے ہیں ۔ پھر وہ دفتر کیلیۓ روانہ ہوتے ہیں دفتر میں وہ تمام امور مملکت کو بھت غور سے دیکھتے ہیں ۔ وہ زیادہ میٹنگ پسند نہیں کرتے ۔ اسلۓ ان سے ملاقات کیلۓ مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ وہ اپنے بارے میں لکھے گۓ آرٹیکلز بہت شوق سے پڑھتے ہیں ۔

 

انہیں مچھلی ، سلاد ، سوپ ، قہوہ اور شہد پسند ہیں ۔ انہیں تمباکو نوشی اور شراب نوشی پسند نہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ شام کے بعد ان کا دماغ زیادہ اچھا کام کرتا ہے ۔ امریکی اخبارات میں انہیں دنیا کا سب سے امیر شخص کہا گیا ہے ۔ پیوٹن کی ماہانہ تنخواہ 90 لاکھ روبل ہے یعنی 92 لاکھ روپے اس کے علاوہ ان کے کئ کاروبار ہیں جن سے انہیں اربوں کی کمائ ہوتی ہے ۔ پوتن کے دس خوبصورت اور مہنگے ترین گھر ہیں ۔ ان کے پاس دنیا کی دوسرے نمبر پر مہنگی بیولٹ پروف گاڑی ہے ۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں وہ گاڑی ان سے پہلے وہاں پہنچ جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے پاس پانچ گاڑیاں ہیں ایک جہاز بھی ہے جس میں وہ سفر کرتے ہیں ۔

 

پیوٹن روسی زبان کے علاوہ جرمن اور انگلش زبان میں بھی مہارت رکھتے ہیں ۔ پیوٹن اپنے سٹائل کی وجہ سے انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں ۔  اور یہ انکی مضبوط قیادت ہے کہ وہ اتنی بڑی سلطنت کو بخوبی چلا رہے ہیں جو اتنی بڑی ہے کہ اسکے ایک کونے میں سورج طلوع ہو رہا ہوتا ہے تو دوسرے کونے میں لوگ رات کا کھانا کھا رہے ہوتے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں: ولادی میر پیوٹن کی زندگی کے اہم حقائق
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+