پنجاب اسمبلی کے افسر عنایت اللہ گرفتار

 

پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ۲۰ گریڈ کے افسر کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق  پنجاب اسمبلی  میں آج ڈپٹی اسپیکر محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی۔ اس اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کریں گےمگر اس اجلاس سے پہلے ہی عنایت اللہ کو گورنر ہائوس کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا  ہے۔

 

ترجمان پنجاب اسمبلی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سیکرٹری کو آرڈینیشن  پنجاب اسمبلی عنایت اللہ کو گورنر ہائوس کے باہر سے گرفتار کر  لیا ہے۔عنایت اللہ کہ لاہور کے تھانے گڑھی شاہو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عنایت اللہ عدالت جا رہے تھے کہ جب پولیس نے ایکشن لیا اور بغیر کوئی مقد مہ بتائے ان کو حراست میں لے لیا

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے سیکرٹری کو آرڈینیشن عنایت اللہ کو ۳ ایم پی او کے تحت حراست میں لیا ہے،اس کے ساتھ پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عنایت اللہ کی جانب سبے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کسی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے ان کو یہ قدم اُٹھانا پڑا۔

 

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے آج وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کا حکم دیا ہے۔ حمزہ شہباز نے گورنر کی جانب سے غیر معمولی تاخیر کے بعد عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے نتیجے میں عدالت نے فیصلہ دیا کہ گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے  وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے آج کے دن میں لازماً حلف لیں۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+