پاکستان کو آئندہ دنوں میں بد ترین ہیٹ ویو کا سامنا ، موسمیاتی سائنسدانوں نے خبر دار کر دیا
- 10, مئی , 2022
موسمیاتی سائنسدانوں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کو آئندہ ماہ میں بد ترن ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس نا قابلِ برداشت ہیٹ ویو سے کئی افراد کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے کیونکہ موسم میں نمی اور درجہ حرارت مسلسل زیادہ ہونے کےباعث ہیٹ ویو اور خطرناک ہو سکتی ہے۔
ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت ۴۰ ڈگری تک نوٹ کیا گیا ہے جبکہ سال کے گرم ترین مہینے ابھی باقی ہیں جس میں خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو آنے والے دنوں میں مزید خطرناک ہو سکتی ہے جس کا نشانہ عموماً بزرگ افراد بن سکتے ہیں ۔
پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت بھی بڑھتی ہوئی گرمی سے ہیٹ ویو کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق ۱۹۶۰ کے بعد ہیٹ ویو سے اموات میں ۶۰ فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
ورلڈ میٹرولوجیکل آ رگنائزیشن کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی ہیٹ ویوانسانوں پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار،تونائی کی سپلائی ،پانی اور دیگر شعبہ جات پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اس کے برعکس موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتی ہوئی ہیٹ ویو سے جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آنے والی ہیٹ ویو کی شدت کے ساتھ اس کا دورانیہ بھی اس بار طویل ہو سکتا ہے۔
لاہور،سرگودھا،فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔لاہور کا درجہ حرارت ۴۰ ڈگری نوٹ کیا گیا جبکہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت ۴۵ ڈگری سے بھی اوپر جا سکتا ہے۔
تبصرے