قومی کر کٹر محمد رضوان کا ویرات کوہلی کی خراب فارم پر تبصرہ

 

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے  میڈیا کے ساتھ ایک انٹر ویو میں  بھارتی بیٹسمین ویرا ت کوہلی کی خراب پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا کہ میں  ویرات کوہلی  کے لیے دعا گو ہوں اور چاہتا ہوں کہ ویرات کوہلی اپنے مداحوں کی تسکین  کے لیے دوبارہ جلد از جلد اچھی فارم میں آ ئیں اور ماضی کی طرح بہترین کھیل پیش کریں۔

 

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ  ویرات کوہلی ایک چیمپئن کھلاڑی ہیں  جنہوں نے ہمیشہ اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے  جس کی بدولت وہ کرکٹ کی دنیا میں کئی ریکارڈز بھی بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ویرات کوہلی کا نام اچھے کھلاڑیوں کی فہرست میں لکھا جائے  گا ۔

 

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے  ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی اپنی مرضی سے چھوڑی مگر خراب پرفارمنس کے باعث ان کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی محروم کر دیا گیا ۔ ان کی خراب پرفارمنس کے سوال پر محمد رضوان نے کہا کہ  ہر کھلاڑی پر اچھا اور بُرا وقت آتا ہے مگر محنت  کر کے ہر انسان اپنے لیے  آسانیاں  پیدا کر سکتا ہے ۔ رضوان نے کہا کہ ہر کھلاڑی جہاں سنچری اسکور کرتا ہے وہیں صفر  پر بھی آئوٹ ہو سکتا ہے  اور یہ سب اسی طرح چلتا رہتا ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ویرات کوہلی جلد ہی اپنی فارم میں واپس آ جائیں گے۔

 

رپورٹس  کے مطابق بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے  دو سال سے کسی بھی فارمیٹ میں سنچری اسکور نہیں کی جبکہ وہ اپنے پندرہ سالہ کیر یئر میں  پہلی بار آئی پی ایل کے ایک ہی سیزن میں گو لڈن ڈک  پر پویلین روانہ ہوئے۔

 

مزید پڑ ھیں: پاکستانی ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت،مایا ناز کھلاڑی طلحہ طالب بھی فہرست میں شامل

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+