گلوبل نیٹو کی تشکیل نے دنیا بھر میں پریشانی بڑھا دی

Global Nato

جس نیٹو میں شمولیت کے خواب دیکھنے پر یوکرین تقریباَ تین مہینوں سے روس کی دشمنی کی آگ میں جل رہا ہے ۔ روس نے اس ملک کا نقشہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا ہے ۔ شہر ویران ہو چکے ہیں عمارتیں کھنڈروں میں تبدیل ہو چکی ہیں ۔ اسی نیٹو کے ایک نۓ اعلان نے پوری دنیا کو پریشان کر دیا ہے ۔ امریکہ کی فارن سیکرٹری کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے ۔ اعلان ہوتے ہی چین اور روس نۓ منصوبے کی تیاریوں میں لگ گۓ ہیں ۔ 

 

امریکہ کی طرف سے یہ بات کہی گئ ہے کہ دنیا کو ایک گلوبل نیٹو کی ضرورت ہے ۔ یعنی جس نیٹو کا دائرہؑ کار یورپ کے چند ممالک تک محدود تھا اب اس کا دائرہؑ کار پوری دنیا تک وسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ ایسے میں کئ ایسے ممالک جو جنگ میں خاموش ہیں اور روس یا یوکرین کسی کا ساتھ نہیں دے رہے ان کیلیے پریشانی ہے ۔ 

 

چین نے بھی حال ہی میں ایک نۓ گروپ کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس اعلان کے بعد چین نے اپنے منصوبے پر تیزی سے کام شروع کر دیا ہے ۔ اگر امریکہ ایک گلوبل نیٹو کا قیام عمل میں لاتا ہے تو دوسری طرف چین کے بناۓ گۓ گروپ کو بھی پسِ پشت نہیں ڈالا جا سکتا ۔ کیونکہ چین کے ساتھ روس ، شمالی کوریا اور پاکستان جیسے ممالک شامل ہوں گے ۔

 

یعنی آنے والے دنوں میں دنیا اسی طرح دو حصوں میں بٹ جاۓ گی جیسے دو عالمی جنگوں میں بٹ گئ تھی ۔

 

مزید پڑھیں: روس نے یوکرین میں اپنی فتح کا اعلان کر دیا
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+