ترکی کے دباؤ میں آکر سویڈن اور فن لینڈ نیٹو میں شامل نہیں ہو سکتے
- 26, مئی , 2022
یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ یوکرین کا نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ تھا جو کہ روس کو پسند نہ آیا اور روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا اب وہی غلطی فن لینڈ اور سویڈن بھی کر رہے ہیں یہ دونوں ملک بھی نیٹو میں شامل ہونا چاہتے ہیں جس پر روس انھیں کئ بار خبردار کر چکا ہے اور جنگ کی دھمکی بھی دے چکا ہے ۔
روس سے بڑھ کر ترکی جو کہ نیٹو کا ہی ملک ہے وہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کا سب سے بڑا مخالف ہے ترکی اپنے ہی گروپ نیٹو کو دھمکی دے رہا ہے کہ وہ سویڈن اور فن لینڈ کے خلاف ویٹو کر دے گا بلکہ اب تو یہ بھی امکان ہے کہ ترکی روس کے ساتھ شامل نہ ہو جاۓ ۔
ترکی کی نیٹو ممالک کے ساتھ ان بن رہتی ہے اور اب ترکی نے نیٹو کی مخالفت بھی کی ہے تو یہی وجہ ہے کہ کچھ ماہرین کے مطابق روس یوکرین جنگ میں ترکی ایسا ملک ثابت نہ ہوجاۓ جو نیٹو کو ہی لے ڈوبے اب تک ترکی روس ، یوکرین جنگ میں دونوں ممالک کے ساتھ کھڑا رہا ہے ترکی نے یوکرین کو اپنے ہتھیار دے کر یوکرین کی مدد کی ہے دوسری طرف روس کیلیے بھی اپنے ہوائ اڈے بند نہیں کیے اور نہ ہی امریکہ اور یورپی ملکوں کی طرح روس پر پابندیاں لگائ ہیں ترکی روس سے گیس بھی متواتر خرید رہا ہے اورروس گیس کی فروخت سے پیسہ کما کر یوکرین کے خلاف استعمال کر رہا ہے ۔
صرف یہی نہیں بلکہ تین سال پہلے ترکی نے روس سے ایس 400 ایئئر ڈیفنس سسٹم خرید کر اپنے ہی گروہ کے امریکہ جیسے ملک کوناراض بھی کر دیا تھا کیونکہ ترکی نے نیٹو میں شامل ہونے کے باوجود ڈیفنس سسٹم جیسا اہم ہتھیار نیٹو کے دشمن روس سے خریدا تھا ۔
نیٹو میں ترکی کا کردار ہمیشہ سے باغی جیسا رہا ہے کئ ملکوں سے اس کی مخالفت رہتی ہے خصوصاََ اپنے پڑوسی ملک یونان سے تو اس کی رقابت کافی پرانی ہےبلکہ اپریل میں تو ترکی کے کئ جنگی طیارے یونان کے قریب دیکھے گۓ تھے فرانس سے بھی ترکی کی مخالفت ہے ترکی کئ بار نیٹو کی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے سے بھی انکار کر چکا ہے بلکہ ترکی کئ بار نیٹو سے نکلنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے ۔
سوال یہ ہے کہ اس سب کے باوجود نیٹو نے ترکی کو اتنی اہمیت کیوں دے رکھی ہے دراصل روس کا پڑوسی ترکی نیٹو کیلیے بہت اہم ہے اس کی سب سے بڑی وجہ دنیا کے نقشے پر ترکی کا وجود ہے نیٹو کیلیے ترکی یورپ سے آگے وسطی ایشیا اور بلیک سی سے ملانے کیلیے واحد اور اہم راستہ ہے دوسری وجہ ترکی کی فوجی طاقت ہے جو نیٹو کیلیے بہت اہم ہے اور اگر ترکی نیٹو سے نکل گیا تو نیٹو کی اہمیت بہت گر جاۓ گی اس لیے ترکی کے اس روکھے انداز کے باوجود نیٹو نے ترکی کو سر آنکھوں پر بٹھا رکھا ہے ۔
مزید پڑھیں: روس ،چین ، شمالی کوریا اور ترکی نے ایک نیا حیران کن منصوبہ دنیا کے سامنے رکھ دیا
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے