یوکرین کی تباہی کے بعد چیچن فوج پولینڈ کا رخ کر رہی ہے

روس ، یوکرین جنگ کے پہلے دن سے ہی پولینڈ یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے اور یوکرین کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے یوکرین کے لاکھوں افراد کو پولینڈ نے پناہ دی ہوئ ہے اور یوکرین کو جنگ لڑنے کیلیے ہتھیار بھی فراہم کر رہا ہے بلکہ دیگر یورپی ممالک بھی پولینڈ کے ذریعے ہی یوکرین کو مدد دے رہے ہیں ۔

 

تین دن پہلے پولینڈ کے صدر اینڈزج  نے یوکرین کا دورہ بھی کیا اور یوکرین کا ساتھ دینے کا یقین دلایا جس پر چیچن کمانڈر رمضان قادروف نے غصے کا اظہار کیا اور یوکرین میں حملے اور تیز کر دیے رمضان قادروف نے یہ دعو'ی بھی کیا ہے کہ اب پولینڈ کی باری ہے یوکرین کے بعد اب ہمارا اگلا نشانہ پولینڈ ہی ہو گا اور یوکرین کی طرح پولینڈ کے بھی پرخچے اڑا دیے جائیں گے ۔

 

چیچن کمانڈر رمضان قادروف کی طرف سے پولینڈ کو دھمکی دی گئ اور کہا گیا کہ پولینڈ پر حملے کا منصوبہ تیارہے یوکرین کا مسئلہ اب ختم ہو چکا ہے اگر پیوٹن نے حکم دیا تو صرف چھ سیکنڈ میں پولینڈ پر حملہ کر دیں گے یوکرین کی تباہی کے بعد اب چیچن لڑاکے پولینڈ کا رخ کریں گے اور یہاں بھی یوکرین جیسی تباہی ہو گی  یوکرین میں انھوں نے اپنا مقصد پورا کر لیا ہے یہ اعلان خود رمضان قادروف نے کیا ہے ۔

 

پولینڈ نے بھی روسی حملے سے نمٹنے کی تیاری شروع کر دی ہے پولینڈ نے اپنا ڈیفنس بجٹ بھی بڑھا دیا ہے اور پولینڈ دوسرے ملکوں سے بھی ہتھیار منگوا رہا ہے نیٹو کے 11 ممالک روس کو جنگ کی کھلی دھمکی دے رہے ہیں ان ممالک نے جنگی مشقیں بھی شروع کر دی ہیں جن میں پولینڈ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے دیگر ممالک میں ڈنمارک ، استونیہ ، جرمنی ، فرانس ، لتوانیہ ، لاطویہ ، نیدر لینڈ ، سویڈن ، سلواقیہ اور برطانیہ شامل ہیں ۔

 

یہ تمام ممالک  امریکہ کے ساتھ مل کر ایسا منصوبہ تیار کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ساتھی ملک کی مدد کیلیے کسی بھی وقت میدان میں اتر سکتے ہیں پولینڈ میں مقیم یوکرین کے وزیر خارجہ کا دعو'ی ہے کہ پولینڈ روس پر حملے کی تیاری کر رہا ہے پولینڈ یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر طرح سے اس کی مدد کر رہا ہے ۔

 

مزید پڑھیں: دنیا ایک بار پھر سرد جنگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+