شمالی کوریا نے آج بلیسٹک میزائل ٹیسٹ کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا
- 06, جون , 2022
روس اور چین کے بعد شمالی کوریا نے اب تیسری عالمی جنگ کا اشارہ دے دیا ہے کم جانگ نے آج بلیسٹک میزائل ٹیسٹ کرکے ریکارڈ بنایا ہے 35 منٹ میں لگاتار 8 میزائلیں ٹیسٹ کی گئیں کم جانگ کے ان دھماکوں سے جاپان سے لے کر جنوبی کوریا اورامریکہ تک سب کانپ اٹھے ۔
یہ دھماکے امریکہ کیلیے کھلا چیلنج ہیں اور امریکہ کو کم جانگ نے اپنے منفرد انداز میں جواب دیا ہے کہ وہ امریکہ کو کتنی اہمیت دیتا ہے یہ دھماکے ایسے وقت میں کیے گۓ جب ایک دن پہلے ہی جنوبی کوریا اور امریکہ نے اپنی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کیں شمالی کوریا کو ڈرانے کیلیے امریکہ اور جنوبی کوریا تین دن وار ڈرل کرتے رہے لیکن کم جانگ نے یہ بتا دیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی وار ڈرل کا اس پر کچھ اثر نہیں ہوا بلکہ کم جانگ لگاتار اپنے منصوبوں کو آگے بڑھا رہا ہے ۔
روس ، یوکرین جنگ کے بعد اب شمالی کوریا سے آئ یہ خبر اور تصویریں دنیا کیلیے پریشانی کا سبب بن رہی ہیں کیونکہ کوئ نہیں جانتا کہ کم جانگ ان میزائلوں کا رخ کس طرف موڑ دیں کونسا ملک اس کے نشانے پر ہو گا ان دھماکوں کی دہشت کو امریکہ سے یورپ تک محسوس کیا جا رہا ہے ۔
کم جانگ کی ان میزائلوں سے امریکہ کے دوحمایتیوں جاپان اور جنوبی کوریا کے تحفظ کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے شمالی کوریا کے ان دھماکوں کی جاپان اور جنوبی کوریا نے سختی سے مذمت کی ہے انھوں نے کہا کہ کم کی ان حرکتوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔
کم جانگ کے ان ہتھیاروں کی بھوک ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی پچھلے پندرہ دنوں میں کم جانگ نے 11 بلیسٹک میزائلیں ٹیسٹ کی ہیں تین میزائلیں اس وقت ٹیسٹ کی گئیں جب ٹوکیو میں کواڈ بات چیت چل رہی تھی اور آٹھ میزائلیں آج داغی گئیں ۔
اگرچہ شمالی کوریا ایک چھاٹا سا ملک ہے لیکن اس کی جنگی تیاریوں نے دنیا کیلیے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ پیدا کر دیا ہے کیونکہ شمالی کوریا کے پاس مختلف اقسام کے ہتھیاروں کے انبار جمع ہیں ۔
مزید پڑھیں: چین نے وار ڈرل میں اپنے کئ خطرناک ہتھیار جنوبی سمندر میں اتار دیے
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے