ڈونباس پر حملے کیلیے رمضان قادروف نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے

روس ، یوکرین جنگ میں پیوٹن کا دایاں بازو اب پیوٹن کے  اشارے پر یوکرین میں ایک نۓ منصوبے پر عمل کرنے والا ہے  پیوٹن کے ایک اشارے پر خون کی ندیاں بہانے والا اور دنیا کا سب سے خونخوار لڑاکا جس کو نہ ٹینک کی ضرورت ہے نہ میزائل کی جنگ میں خوف اور زلزلہ لانے کیلیے اس کا نام ہی کافی ہے اس کا نام رمضان قادروف  ہے جو ان دنوں یوکرین کی سر زمین پر موت کا خوف پھیلا رہا ہے ۔

 

یوکرین کے شہروں کیو ، بوچا ماریوپول ڈونباس لوہانس اور خارکیو کی  لڑائ میں چیچن لڑاکوں کے شامل ہونے کے دعوے کیے گۓ یوکرین جنگ سے پہلے اسی رمضان قادروف نے سیریا میں اتنی بربادی مچائ کہ اب اس کا نام سنتے ہی لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ 

 

اب قادروف یوکرین کو مٹانے کیلیے سر توڑ کوشش کر رہا ہے پیوٹن کے اشارے پر یوکرین کی اصل لڑائ کو قادروف ہی انجام دے رہا ہے قادروف کا کہنا ہے کہ وہ اس جنگ میں نہ صرف یوکرین کو ہرائیں گے بلکہ نیٹو کو سزا بھی ملے گی ۔

 

رمضان قادروف نے کہا ہے کہ اب اسے اور اس کی فوج کو ڈونباس میں لڑائ تیز کرنے کی ذمہ داری سونپی گئ ہے یعنی ماریو پول کے بعد اب وہ ڈونباس میں ایسی ہی تباہی مچائیں گے اور انھوں نے ڈونباس میں داخل ہونے سے پہلے زیلینسکی کو پیوٹن سے معافی مانگ لینے کی نصیحت بھی کی ہے ۔

 

دراصل یوکرین پر چڑھائ کرنے  کا رمضان قادروف کا خواب بہت پرانا ہے قادروف کئ بار یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر انھیں  اور ان کی فوج کو کھلی آزادی دی گئ ہوتی تو وہ یوکرین میں جنگ کو چند دنوں میں ہی ختم کر دیتے اور اب وہ پہلے ماریو پول آپریشن کی طرح سست روی کا مظاہرہ نہیں کریں گے جس پر قبضہ کرنے کیلیے انھیں تین مہینے کا وقت لگ گیا تھا بلکہ ڈونباس کے علاقوں میں تیزی سے حملہ کریں گے تاکہ اپنے سپر پاور پیوٹن کے فرمان کو عملی جامہ پہنا سکیں ۔

 

مزید پڑھیں: اٹلی ، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں کو زیلینسکی سے ملاقات کی بہت بھاری قیمت چکانی پڑی
 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+